مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پرتگال کے دارالحکومت لزبن سمیت پرتگال کے درجنوں شہروں میں ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے اور اخراجاتِ زندگی اور رہائش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔
مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر قیمتوں میں اضافے کے خلاف نعرے درج تھے۔ انہوں نے اجرتوں میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا۔
احتجاج کرنے والوں نے زور دیا کہ مکانوں کے کرایوں میں اضافے کو روکا جائے اور کرایہ داروں کو حکومتی سطح پر مالی معاونت اور تحفظ فراہم کیا جائے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ایک دہائی کے دوران پرتگال میں مکانوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور یورپی یونین کے رکن ممالک میں یہاں جائیدادوں کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، مالی بحران کے باعث گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پرتگال کے مختلف شہروں میں عوامی احتجاج اور دھرنوں میں شدت آئی ہے، جبکہ بعض مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ